news
English

شاہد آفریدی نے شاہین کو کس غلطی کو درست کرنے کا مشورہ دیا؟ تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹمپ سے بہت دور بولنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں رنز پڑرہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے شاہین کو کس غلطی کو درست کرنے کا مشورہ دیا؟ تصاویر وائرل

مقامی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو گیند کی لائن اور لینتھ ٹھیک کرنا پڑے گی، وہ اسٹمپ سے دور گیندبازی کررہے ہیں، انہیں وسیم اکرم کی طرح اسٹمپ میں گیند کو اندرلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کی ضرورت ہے، وہ اننگز کے اختتامی اوورز میں یارکر کی کوشش میں فل ٹاس گیندیں کروا رہے ہیں جس سے حریف ٹیم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین الیون کو کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں 67 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایونٹ میں کنگز کی یہ پہلی فتح تھی، ابتدائی تین میچز میں کراچی کو مسلسل شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔