news
English

’’آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین خطرناک بالر قرار‘‘   

قومی ٹیم کے سابق کپتان کو بینو قادر ٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

’’آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین خطرناک بالر قرار‘‘   

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نام ور بلے باز شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ’’خطرناک بولر‘‘ قرار دے دیا۔ 
ایک تازہ ترین انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادرٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ 
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو بولنگ کرنے کا مزہ آئے گا، وہ کسی بھی بیٹر کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیل چکا ہوں۔  
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے تاہم ان کنڈیشنز میں شاہین آفریدی پاکستان کیلئے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ 

سابق کپتان نے آسٹریلوی لیجنڈ بولر شین وارن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار کرکٹر اور بہترین فائٹر تھے، ان سے متعدد بار بولنگ کی ٹپس لیں۔