news
English

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قیادت پرسوال اٹھادیا

شاہد آفریدی نے قیادت کے کردار پر خاص طور پر زور دیا، خاص طور پر پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے طرز عمل اور نتائج پر کپتان بابر اعظم کے اثر و رسوخ کے بارے میں بات کی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قیادت پرسوال اٹھادیا

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کپتان کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے، جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی بھی ہوجاتی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت کے کردار پر خاص طور پر زور دیا، خاص طور پر پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے طرز عمل اور نتائج پر کپتان بابر اعظم کے اثر و رسوخ کے بارے میں بات کی۔ 
انگلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ روہت شرما کو دیکھ لیں کہ کتنے پُراعتماد انداز میں کھیلتےہیں، ان کو دیکھ کر وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔ 
شاہد آفریدی نے کہاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کسی بھی مرحلے پر اچھی نہیں رہی، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔،، 
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے، گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے۔،، 
شاہد آفریدی نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ  گراس روٹ لیول کی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔،، 
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے، الگ سے ایک بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے۔،، 
انہوں نے کہا کہ کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے۔