news
English

ٹی 20 اسکواڈ سے دو آل رائونڈرز کو کیوں نکالا؟ شاہد آفریدی کا سوال

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک کپتان کے طور پر آگے بڑھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ٹی 20 اسکواڈ سے دو آل رائونڈرز کو کیوں نکالا؟ شاہد آفریدی کا سوال

قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کو باہر کرنے کے عمل پر سوال اٹھادیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے دو آل راؤنڈرز کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت تین میچوں کی سیریز کے لیے آئرلینڈ میں ہے اور اس کےبعد چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا سفر کرے گی۔ 
کراچی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے محمد وسیم جونیئر کو طویل عرصے تک ٹیم میں رکھا گیا اور اب ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اسکواڈ میں عامر جمال کی عدم موجودگی کا بھی ذکر کیا۔ آفریدی نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ وسیم جونیئر کو ٹیم میں رکھنے کے بعد کیسے ڈراپ کیا گیا۔؟
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرزاق کے بعد ہم نے عامر جمال میں ایک اچھے آل راؤنڈر کو دیکھا، یہ حیران کن ہے کہ انہیں بھی پلیئنگ اسکواڈ میں برقرار نہیں رکھا گیا۔ 
شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے غامل کپتان کے طور پر آگے بڑھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایک اچھا کپتان مشکل وقت میں اہم فیصلے لیتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بابر اتنے ہی عظیم کپتان بنیں جتنے وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں، یہ تمام کھلاڑی طویل عرصے سے کھیل رہے ہیں، اب ان کا کام ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہے۔،، 

دورہ آئر لینڈ میں پاکستان اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گا جبکہ بقیہ دو میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جائیں گے، اس بعد گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں حصہ لیں گے۔