news
English

آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کا ردعمل

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز اب ایک ایک میچ میں کامیابی کے ساتھ برابر ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد شاہد آفریدی کا ردعمل

تین میچوں کی سیریز میں دوسرا ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کی قومی بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ کی تعریف کی گئی ہے بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح کی اپروچ اور زیادہ تر بلے بازوں کے لیے اسی طرح کے اسٹرائیک ریٹ کی ضرورت ہوگی۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بابر اعظم اینڈ کمپنی کی آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے بعد پاکستانی بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ پر روشنی ڈالی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ "ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی۔ شاباش ٹیم پاکستان، خاص طور پر جس طرح رضوان اور فخر نے کھیل پی شکیا۔ ہمیں ورلڈ کپ 2024 میں اسی طرح کی ذہنی اپروچ اور زیادہ تر بلے بازوں کے لیے اسی طرح کے اسٹرائیک ریٹ کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین کو 300 بین الاقوامی وکٹوں پر مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے وہ اگلے میچز میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی پیش کریں گے۔،،
واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے کامیابی حاسل کی تھی۔ 
ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا،بابر اعظم صفر اورصائم ایوب 6 رنز اور پر پویلین لوٹ گئے اس طرح صرف 13 رنز کے مجموعی اسکور پر گرین شرٹس کی دو وکٹیں گرگئیں، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخر زمان نے ٹیم کو سہارا دیا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد رضوان 75 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ فخر زمان نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے مدد سے 30 رنز بنائے۔ پاکستان نے 16.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
آئرلینڈ کی طرف سے مارک ایڈیر، گراہم ہیوم اور بین وائٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ آئرش ٹیم کی طرف سے لورکن ٹکر51، ہیری ٹییکٹر32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔