news
English

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

  کراچی: افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دو ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا قابل تعریف ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن سینئر کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کےبجائے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔

شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ راشد خان ہمیشہ کی طرح شاندار رہے۔