news
English

شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل

گرین شرٹس کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔

شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل

قومی ٹئیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو ویلکم کریں گے،چاہے پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے۔  
معین خان کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے مثبت طرز عمل اپنایا ہے، مجھے ان سے ایسی ہی بات کی امید تھی۔،، 
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ویرات کوہلی کو خوش آمدید کہتا ہوں، ویرات کوہلی چاہے پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں یا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ کریں۔،،  
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ صاٸم ایوب کافی با صلاحیت کرکٹر ہے، امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، پاکستان کو ایسا اوپنر چاہیے جو آغاز میں کم از کم 6 اوور اچھے کھیلے، سلیکشن کے حوالے سے حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔  
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں امریکا کی وکٹیں بیٹرز کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈکپ فاٸنل لازمی کھیلنا چاہیے۔ 
پاکستانی ٹیم کے بارے میں مزید اظہارِخیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ  شاہین آفریدی سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اسے کہا ہے کہ کرکٹ پر فوکس رکھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔2022 میں ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شہروز کاشف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ویرات کوہلی کی صرف آواز سنی گئی۔ شہروز سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ اب کرکٹ کی ٹیمیں پاکستان آنے لگی ہیں، امید ہے ہم بھی جلد آئیں گے۔،،