news

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا ٹی 20 کی سلیکشن کا نیا معیار

کراچی: عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 130 سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی انتخاب کے لیے زیرغور نہیں آئیں گے۔

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا ٹی 20 کی سلیکشن کا نیا معیار

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئتے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 130 اور 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے کم والے کھلاڑی انتخاب کے لیے زیرغور نہیں آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا، پاکستان میں پچز کی ساخت میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر وہ تبدیل نہ کی گئیں تو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی پچز پر ہمارے کھلاڑی کیا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے دلوں سے خوف نکالنا چاہتے ہیں۔  پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں گے، باہر جا کر اچھی کرکٹ کھیلنےکے لیے ہمیں یہیں اپنے ہوم گرائونڈز پر ہی تیاری کرنا ہوگی۔

عبوری چیف سلیکٹر نے کہا کہ میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی پچ سے مطمئن نہیں ہوں۔ میں پچ میں زیادہ بائونس چاہتا ہوں، لیکن یہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پہلے تیار کی گئی پچوں سے بہتر ہے۔