news
English

ٹوئنٹی 20 فارمیٹ، پاکستان ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، شاہد آفریدی

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔

ٹوئنٹی 20 فارمیٹ، پاکستان ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، شاہد آفریدی PHOTO: AFP

 

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، اگرچہ ابھی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہاکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کے لیے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، انھوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔