news

شاہد آفریدی نے صائم ایوب کو قومی ٹیم کا ایک اور ممکنہ اوپنرتجویزکردیا

پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں صائم کے موجودہ اعدادوشمار تشویشناک تصویر پیش کرتے ہیں۔ 125.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ 15 ٹی 20 اننگز میں صرف 219 رنز ہی بنا پائے ہیں۔

شاہد آفریدی نے صائم ایوب کو قومی ٹیم کا ایک اور ممکنہ اوپنرتجویزکردیا

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم کی مثالی اوپننگ جوڑی پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 
ایک مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے آفریدی نے صائم ایوب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی عدم مطابقت پر تشویش کا اظہار کیا۔

’’صائم کا مسئلہ ہے بابر اور رضوان کا نہیں۔ صائم کو کئی مواقع دیئے گئے لیکن وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔ بہت سے لوگ اس کے ٹیلنٹ کے مداح ہیں لیکن ہمیں صائم سے رنز کی ضرورت ہے کیونکہ اوپننگ اسٹینڈ کھیل کا ایک اہم حصہ ہے۔،،
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس نے 15 اننگز کھیلی ہیں لیکن اسے ابھی ففٹی اسکور کرنا ہے۔ 
شاہد آفریدی نے تسلیم کیا کہ صائم ایوب کو خود کو ثابت کرنے کے لیے اضافی مواقع مل سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ایک متبادل منصوبے کا اشارہ دیا کہ اگر نوجوان کی عدم مطابقت برقرار رہتی ہے تو اسے کسی اور نمبر پر کھلایا جاسکتا ہے۔ 
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو میچوں کے دوران زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور ہر پانچ اننگز میں سے کم از کم دو میں گیم بدلنے والے رنز بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ابھی تک صائم کی طرف سے یہ نہیں دیکھا ہے لیکن ہوسکتا ہے اسے مزید مواقع ملیں۔ اگر یہ کام نہیں کرتا تو پاکستان فخر زمان کو ورلڈ کپ کے دوران بطور اوپنر موقع دے سکتا ہے۔،، 
یاد رہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صائم ایوب کی بلے بازی کے موجودہ اعدادوشمار تشویشناک تصویر پیش کرتے ہیں۔ 125.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ 15 ٹی 20 اننگز میں صرف 219 رنز ہی بناپائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 49 ہے، جس کی اوسط 14.60 ہے۔