news
English

شائی ہوپ کی زبردست پرفارمنس، ویسٹ انڈیز نےانگلینڈ کو پہلا ون ڈے ہرادیا

شائی ہوپ کو شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

شائی ہوپ کی زبردست پرفارمنس، ویسٹ انڈیز نےانگلینڈ کو پہلا ون ڈے ہرادیا

ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 326رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،شائی ہوپ کو شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کےپہلے ون ڈے میچ میں برطانوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 326 رنز کا ہدف دیا، ہیری بروک 71،زیک کرولی 48، فلپ سالٹ 45 اور ثام کرن نے 38 سکور کیے۔ 
ویسٹ انڈیز کی طرف سے روماریو،موٹی اور اوشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف شائے ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شائی ہوپ نے 83 گیندوں پر7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے، ایلک ایتھنیز نے 66 اور روماریو نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شائی ہوپ کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔