news
English

شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

چٹاکانگ: بنگلا دیشی آل راونڈر شکیب الحسن ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔

شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 نومبر سے چٹاکانگ میں ہوگا، جس سے قبل بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اب تک ہیمسٹرنگ انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں اور انہیں ابھی بھی آرام کی ضرورت ہے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب بنگلادیشی آل راؤنڈر کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت بھی ان کی فٹنس سے مشروط کی گئی ہے تاہم اس دوران ان کا ری ہیب کا مرحلہ جاری ہے اور وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔