news
English

میدان میں داخل ہوکر شکیب کو پھول پیش کرنے والا شائق گرفتار

تماشائی کو اس حرکت پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس کیخلاف کارروائی کرے گی، سیکیورٹی افسر حسین امام

میدان میں داخل ہوکر شکیب کو پھول پیش کرنے والا شائق گرفتار PHOTO: Daily Observer

ٹیسٹ میچ کے دوران میدان میں داخل ہوکر شکیب الحسن کو پھول پیش کرنے والے شائق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

افغانستان کی اننگز کے دوران فیصل احمد نے سیکیورٹی حکام کو پریشان کرکے رکھ دیا اور آل راؤنڈر بھی خوف زدہ ہوکر امپائر کے پاس بھاگ گئے لیکن بعد ازاں انھیں صورتحال کا اندازہ ہوگیا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی افسر حسین امام کا کہنا ہے کہ تماشائی کو اس حرکت پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس کیخلاف کارروائی کرے گی۔