news
English

شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلیے پُرامید

امید ہے کہ ہر ایک کا سفر محفوظ رہے گا اور وہ وہاں سے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے، آل راؤنڈر

شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلیے پُرامید فوٹو: اے ایف پی

 اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرپابندی کے شکار آل راؤنڈر شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلیے پُرامید ہیں۔

شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکا نے گرین شرٹس کو اس کے ملک میں 3-0 سے مات دی، ہماری ٹیم بھی اچھا نتیجہ حاصل کرسکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہر ایک کا سفر محفوظ رہے گا اور وہ وہاں سے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کرپٹ رابطے کی رپورٹ نہ کرنے پر شکیب الحسن پر 2 برس کی پابندی عائد ہوئی ہے۔