news
English

شکیب الیکشن الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعدہی میدان میں لوٹ آئے

گزشتہ روز وہ جب انڈور نیٹ پریکٹس کیلیے شیربنگلہ اسٹیڈیم پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

شکیب الیکشن الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعدہی میدان میں لوٹ آئے

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پارلیمانی الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس لوٹ آئے۔ اس سے قبل الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ابھی معلوم نہیں ہے کہ میں سیاست اور کرکٹ میں سے کس کا انتخاب کروں گا تاہم انہوں نے الیکشن میں حصہ بھی لیا اور جیتے بھی۔ اس حوالے سے اب تازہ ترین پیشترفت یہ ہے کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر پارلیمانی الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس لوٹ آئے ہیں، انھوں نے اپنے آبائی علاقے ماگورا سے اتوار کے روز حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن لڑا تھا اور اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے وہ آسانی سے جیت گئے۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ آل راؤنڈر نے اپنے حریف کو مغربی قصبے ماگورا میں اپنے حلقے میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ 
گزشتہ روز وہ جب انڈور نیٹ پریکٹس کے لیے شیربنگلہ اسٹیڈیم پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جب میڈیا نے ان سے الیکشن کے حوالے سے سوالات کیے تو شکیب نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی میدان نہیں بلکہ کرکٹ فیلڈ ہے، میں صرف کھیل سے متعلق ہی بات کرسکتا ہوں۔ 
نیٹ پریکٹس کے دوران ان کے بچپن کے کوچ ناظم العابدین فہیم، شکیب کو مشورے دیتے رہے، انگلی کی انجری کے بعد یہ ان کا پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔