انگلی میں فریکچر کے باعث شکیب الحسن 11نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف پونے میں بنگلہ دیش کا ٹورنامنٹ کا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن انجری کے باعث آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔ شکیب الحسن گزشتہ روز دہلی میں سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کے میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی سری لنکا کے ساتھ ہونے والے میچ میں فریکچر کے باعث11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف پونے میں بنگلہ دیش کا ٹورنامنٹ کا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
قومی ٹیم کے فزیو تھیراپسٹ نے بھی شکیب الحسن کی انجری کے بارے میں مزید تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ "شکیب کو ان کی اننگز کے شروع میں بائیں شہادت کی انگلی پر چوٹ لگی تھی لیکن وہ معاون ٹیپنگ اور درد کش ادویات کے ساتھ بلے بازی کرتے رہے، "کھیل کے بعد دہلی میں ان کا ہنگامی ایکسرے کرایا گیا جس میں بائیں ہاتھ کی انگلی کے جوڑ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔،،
میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ ان کی صحت یابی میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ وہ اپنے ری ہیب کے لیے آج بنگلہ دیش روانہ ہوجائیں گے۔"
واضح رہے کہ شکیب الحسن نے 65 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے میچ وننگ 82 رنز بنا کر سری لنکا کو تین وکٹوں سے فتح دلانے میں مدد کی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔