news

ٹی20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے ہرادیا  

شکیب الحسن کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں نیدرلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی، بنگلہ دیش کی جیت نے ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔۔

ٹی20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے ہرادیا  

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اہم مقابلے میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ جس سے بنگلہ دیش کی جیت نے ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ میں ان کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطا قکنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 27 ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکی۔ 
نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینگل بریخٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکرمجیت سنگھ 26، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 25، مائیکل لیوِٹ 18، میکس او ڈوڈ 12، لوگن وین بِیک 2، ٹِم پرنگل 1 اور باس ڈی لیڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آریان دت 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3،تسکین احمد نے 2، مستفیظ الرحمان، تنظیم حسن ثاقب اور محمد اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ 
اس سے قبل نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے تھے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز نا قابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ تنزید حسن 35 اور محمود اللہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہریدوئے 9، لٹن داس اور کپتان نجم الحسن شانتو 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ذاکر علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
نیدرلینڈز کی جانب سے پال میکرین اور آریان دت نے 2، 2 جبکہ ٹِم پرنگل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی اس جیت نے ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔۔