news

شکیبالحسن کی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر تمیم کے'بچکانہ' رویےکی مذمت

تمیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ کھیلنے کے لیے کافی فٹ ہیں لیکن انہوں نے سلیکٹرز کی جانب سے ابتدائی میچ کو چھوڑنے اور بعد میں آرڈر نیچے بیٹنگ کرنے کی درخواست سے انکار کر دیا تھا۔

شکیبالحسن کی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر تمیم کے'بچکانہ' رویےکی مذمت

ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن اور اوپننگ بلے باز تمیم کے درمیان لڑائی نے بڑا مسئلہ کھڑا کردیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے تنازع کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ پر بڑی پابندی عائد کردی ہے۔ 
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ورلڈکپ میں مزید کسی طرح کے تنازعات سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے تمام ارکان پر انٹرویوز دینے اور میڈیا سے بات چیت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے بھارت روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی، جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر تمیم اقبال کے 'بچکانہ' رویے کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ کھیلنے کے لیے کافی فٹ ہیں لیکن انہوں نے سلیکٹرز کی جانب سے ابتدائی میچ کو چھوڑنے اور بعد میں اپنے اوپننگ آرڈر سے نیچے بیٹنگ کرنے کی درخواست پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر دونوں پلیئرز کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔ اب بی سی بی نے مزید کسی تنازع سے بچنے کے لیے بورڈ اسٹاف اور کوچز کو ٹیم، پلیئرز یا میگا ایونٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق انٹرویو دینے اور میڈیا سے بات چیت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، ان میں سے کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینی ہوگی۔  
واضح رہے کہ بنگال ٹائیگرز اپنے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے کریں گے۔