news
English

شکیب الحسن نے پاکستان ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی

بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کی 20 اگست کے قریب پاکستان آمد متوقع ہے، پہلا ٹیسٹ 25 اگست سے شروع ہوگا جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ ستمبر کے آغاز میں ہوگا۔

شکیب الحسن نے پاکستان ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن نے اگست، ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنےکے بعد بنگلہ دیشی ٹیم 2 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ 
شکیب الحسن نے میجر کرکٹ لیگ اور کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 سے بھی معاہدہ کررکھا ہے۔  
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ صرف پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر ہے اس کے بعد وہ مستقبل کے حوالے سے مزید فیصلے کریں گے۔ 
شکیب الحسن نے کہا کہ میرے سامنے دو ٹی 20 ٹورنامنٹ ایک ایم ایل سی اور دوسرا کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ ہے اور مجھے یہ دیکھنا ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹس کے بعد میں کہاں کھڑا ہوں۔،، 
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں لیگز کھیلنے کے بعد میں دیکھوں گا کہ کیسا محسوس کررہا ہوں۔،، 
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت میری نظریں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں ابھی اس سے آگے کی منصوبہ بندی نہیں کررہا، مزید فیصلے مناسب وقت آنے پر کروں گا۔،،