news
English

شیمار پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر

پیسر کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ پراس اعزاز سے نوازا گیا۔

شیمار پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر

فاسٹ بولر شیمار جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر بن گئے۔ 
گابا ٹیسٹ کے ہیرو شیمار جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر بن گئے، انھیں جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔ 
انھوں نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کینگروز کی 7 وکٹیں اڑاکر کیریبیئن ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا تھا، اسی کارکردگی کی بنیاد پر شیمار کو پہل ایچ بی ایل پی ایس ایل اور بعد میں آئی پی ایل کاکنٹریکٹ بھی ملا۔ 
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے ویمن پلیئر آف دی منتھ برائے جنوری ایمی ہنٹر کو قرار دیا گیا ہے۔