news
English

ٹیسٹ سیریزکے آغاز سے قبل کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کو خبردارکردیا  

وارنر کے لئے یہ سیریز مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی، کپتان شان مسعود

ٹیسٹ سیریزکے آغاز سے قبل کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کو خبردارکردیا  

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ممالک کے فینز کو پرجوش کرے۔
شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے چھ اہم کھلاڑیوں کے نام بتا دیے جو ٹیسٹ سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔  
آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، اگر بولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بولنگ میں کافی آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتی ہے، اسی لیے وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں جبکہ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمرز ہیں۔ 
شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔ 

ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں تاہم یہ سیریز ان کے لیے مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی۔