news
English

شان مسعود کا بابراعظم کے دوبارہ وائٹ بال کی کپتانی سنبھالنے پر ردعمل

بابر اعظم کے محدود اوورز کی کرکٹ میں چارج سنبھالنے کے بعد کیا شان مسعود یہ محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی ٹیسٹ کپتانی دباؤ میں ہے؟

شان مسعود کا بابراعظم کے دوبارہ وائٹ بال کی کپتانی سنبھالنے پر ردعمل

پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے وائٹ بال کرکٹ میں دوبارہ منتخب ہونے والے کپتان بابراعظم کے قیادت سنبھالنے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ 
شان مسعود نے کہا کہ بورڈ میں ایک نیا سیٹ اَپ آیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کے پاس بھی کوئی نہ منصوبہ ضرور ہوگا، اس لیے وہ شاہین آفریدی کو آرام کروا رہے ہیں اور ان کے ورک لوڈ کو مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ گزشتہ برس نسیم شاہ کو ورلڈکپ سے قبل انجری نے گھیر لیا تھا جس کا پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑاتھا۔ 
قیادت میں تبدیلیوں کے باوجود شان مسعود نے ٹیم پاکستان کی کامیابی کے مشترکہ مقصد کیلئے ٹیم کے درمیان اتحاد اور عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہمارے لیے ایک مشترکہ مقصد ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، قیادت کوئی بھی کررہا ہو کھلاڑی اس کے ساتھ ہیں۔،، 
گزشتہ روزگرین شرٹس کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہنا تھا کہ بابراعظم نے وائٹ بال فارمیٹ میں کپتانی قبول کرکے شاہین سے بدلہ لیا ہے۔ 
افغانستان کے خلاف سیریز ہارنے پر شاداب خان نے زبردست بیان دیا، انہوں نے کہا کہ ‘بابر اور رضوان کے بغیر یہ ٹیم مکمل نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میں کپتان نہیں ہوں، بابر کو عہدے سے ہٹاتے وقت شاہین سے بھی وہی توقع تھی، اگر شاہین نے اس دن یہ قدم اٹھایا ہوتا تو آج وہ یہ سب نہ دیکھ رہا ہوتا۔،،  
بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف محض ایک سیریز کے بعد شاہین کو کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو دوبارہ قیات کے فرائض سونپ دیئے گئے ہیں، جس کے بعد سے ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔