کمنٹیٹرز نے اس زبردست شاٹ پر یہی گاڑی پیری کو دینے کا مطالبہ کردیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈ ایلیسی پیری نے ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں بیٹنگ کے دوران زبردست چھکا مار کر اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
گزشتہ روز بھارت کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی وارئیرز کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا جس میں ہوم ٹیم نے 23 رنز سے کامیابی سمیٹی۔
اس میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈ ایلیسی پیری نے 37 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران اسپنر راجیشوری گائکواڈ کو لگاتار دو چھکے لگائے جس میں ایک زوردار ہٹ نے اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
اس دوران ’’کمنٹیٹرز نے بھی پیری کو داد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میرے خیال میں یہ گاڑی انہی کو ملنی چاہیے‘‘۔