لاہور: آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان ہوتے ہی شین وارن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
کینگروز کے 24 سال بعد پاکستان کے ٹور کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جب کہ مارچ، اپریل میں شائقین دونوں ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
سوشل میڈیا پر شین وارن نے اسے ایک شاندار خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں 1990کی دہائی کے آغاز اور وسط میں پاکستان کے ٹورز اور وہاں کرکٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوا، انہوں نے اس پیغام کے ساتھ وسیم اکرم کو بھی ٹیگ کردیا جو اس وقت قومی ٹیم کے اہم ستون تھے۔