news
English

واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بننےسےمعذرت  

ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے۔

واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بننےسےمعذرت  

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ 
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ وابستگی کے باعث مسترد کردیا ہے۔ 
ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے۔ سابق ویسٹ انڈیز کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی ساری توجہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 پر ہے، جس میں وہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔