news
English

چیف سلیکٹر نے شرجیل خان کی فٹنس کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

یقین ہے شرجیل اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا، مصباح الحق

چیف سلیکٹر نے شرجیل خان کی فٹنس کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا فوٹو: پی ایس ایل

چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے شرجیل خان کی فٹنس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کا موقف ہے کہ پی سی ایل میں شرجیل خان کو بہترین طریقے سے کم بیک کرنا چاہیے تھا،  اس کی فٹنس سے خؤش نہیں، بطور اوپنر اس کی پرفارمنس پر کوئی شک نہیں، وہ 150 کے اسٹرائیک والا زبردست پلیئر ہے لیکن اسے اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل سے پہلے جو نہیں کرسکا، شرجیل کو اب وہ کرنے کی ضرور ت ہے، اب شرجیل کے پاس گھر پر اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے وقت ہے، اسے اپنے وزن کو کم کرنا ہوگا،وزن میں کمی سے اس کی فٹنس بھی بہتر ہوگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ شرجیل کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے اسے وہ فٹنس درکار ہوگی جو دوسرے لڑکوں کی ہے، خود کو فٹ کرنا اس کے اپنے ہاتھ میں ہے، فٹنس کے حوالےسے انٹرنیشنل معیار پر پورا اترنے  پر ہی  وہ زیر غور آسکتاہے، مجھے یقین ہے کہ شرجیل اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا، اس کے لیے اس وقت مشکل ضرور ہے لیکن محنت کرکے وہ تمام چیزیں کرسکتا ہے جو اس کو واپسی کے لیے کرنا ہیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ حیدر علی نے اس سے پہلے  ڈومیسٹک اور جونیئر سطح پر ریڈ بال کرکٹ کھیل کر اپنی پہچان بنائی، انڈر 19 ٹیم کی طرف سے بھی اس کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، اب پی ایس ایل کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں اس نے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ ایک ایسا بلے باز ہے جو ہر بولرز کے خلاف بہترین  اسٹروکس کھیلنے کی اہلیت رکھتاہے، اس نے اپنی صلاحیتوں کو پی ایس ایل میچز میں بہت اچھے طریقے سے منوایا ہے۔

مصباالحق نے کہا کہ اعظم خان بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل  نوجوان لگا، اسی نے  دلیری کے ساتھ چند اننگز کھیلی ہیں لیکن اعظم کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، اس کو اپنے وزن کو مزید کم کرنا چاہیے، بولنگ میں لاہور قلندر کے دلبر حسین  بہت اچھے لگے۔