روہت شرما ایک موقع پر سنگل لینا چاہتے تھے مگر دوسرے اینڈ پر موجود پجارا خطرہ مول لینے کے موڈ میں نہیں تھے
وشاکھاپٹنم: بھارتی اوپنر روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنے ہی ساتھی چتیشور پجارا کو گالیاں دینا شروع کردیں۔
روہت شرما ایک موقع پر سنگل لینا چاہتے تھے مگر دوسرے اینڈ پر موجود پجارا خطرہ مول لینے کے موڈ میں نہیں تھے، جس پر روہت شرما نے انھیں ہندی میں نامناسب الفاظ کہے جو نہ صرف اسٹمپ مائیک کے ذریعے سنے گئے بلکہ اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے فوری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار یہ حرکت ویرات کوہلی کے بجائے روہت شرما نے کی ہے۔
یاد رہے کہ جون میں انھوں نے کوہلی کو بھی آن دی فیلڈ نامناسب الفاظ ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔