news

پاکستان، جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز: شوال ذوالفقار نےاسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاکستانی ویمن ٹیم نے کراچی میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف کلین سوئیپ کیا۔

پاکستان، جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز: شوال ذوالفقار نےاسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہونے والی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلا ون ڈے کھیل کر اپنے ایک روزہ میچز کی سنچری مکمل کریں گی۔ 
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز  آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جبکہ پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نو میچز کھیل کر دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ون ڈے سیریز کی لیے شوال ذولفقار کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، 18 سالہ شوال ذوالفقار نے یکم ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ شوال نے اس سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کی اور اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ایشیاء کپ میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی خواتین کی ٹیم کے لیے بھی حصہ لیا۔۔ 
اس کے علاوہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار آج جنوبی افریقہ کےخلاف اپنے ون ڈے کیرئیر کا سوواں ایک روزہ میچ کھیلیں گی، اس سے قبل آل راونڈر نداڈرا جنوبی افریقہ کے خلاف 16ون ڈے انٹرنیشنل میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے246 رنز بنانے کے علاوہ 18 وکٹیں بھی حاصل کرچکی ہیں۔ 
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے، جب کہ پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان پچیس میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے انیس اور پاکستان نے چار میچز جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی اور ایک نامکمل رہا تھا۔

ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، اُمِ ہانی اور وحیدہ اختر۔