news

احمد شہزاد کو بال ٹمپرنگ کیس میں سزا کا سامنا

قائداعظم ٹرافی میں سندھ اور پنجاب کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا

احمد شہزاد کو بال ٹمپرنگ کیس میں سزا کا سامنا فوٹو: پی سی بی

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے احمد شہزاد کو بال ٹمپرنگ کیس میں سزا کا سامنا ہے۔

قائداعظم ٹرافی میں سندھ اور پنجاب کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر احمد شہزاد کو جرمانہ کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران  بال ٹیمپرنگ کے شواہد سامنے آئے لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہوسکی۔ قانون کے تحت کپتان احمد شہزاد کو چارج کیا گیا اور انہیں سزا آج سنائی جاسکتی ہے۔ ذراِئع کے مطابق احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔