news
English

عثمان شنواری کی کراچی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

عثمان شنواری کی کراچی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک فوٹو: پی سی بی

سری لنکا کے خلاف  کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کی شمولیت کا امکان نہیں۔

عثمان شنواری انفیکشن اور بخارکا شکار ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں قائم اسپتال میں داخل عثمان شنواری کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں اورمکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔