news

بھارت کی شکست پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

 لاہور: سابق پاکستانی کرکٹرشعیب اخترنے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اس کا حقدار تھا، انڈین ٹیم کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

بھارت کی شکست پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ حالات سازگار نہ ہوں تو بھارتی بالر کی پرفارمنس صفر ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس کوئی بھی ایکسپریس بالر نہیں ہے۔

شعیب اختر نے بھارتی سلکیشن کو ’کنفیوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ملنا چاہ رہے تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے اس لیے اگر آپ ملنا چاہتے ہیں تو آجائیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بات ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے یہ بدترین دن تھا، اچھی وکٹ تھی، انگلینڈ کی جانب سے ٹاس جیتنے پر بھارتی کرکٹرز اور شائقین کے منہ لٹک گئے، پہلے پانچ اوورز میں بھارتی کرکٹرز نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی المناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ بھارت اس شکست کا حقدار تھا، انڈین ٹیم کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔