news

شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کےلئے روانہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے۔

شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کےلئے روانہ

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مکہ میں حج کانفرنس میں خطاب بھی کروں گا، اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز مسلم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر گذشتہ روز سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے۔

حج کی سعادت کا موقع فراہم کرنے پر شعیب اختر نے پاکستان میں سعودی سفارتخانہ اور سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔