news
English

شعیب ملک ٹی 20 میں 13 ہزاررنزبنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹربن گئے

فی الحال، شعیب ملک 2024 کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریسال کے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شعیب ملک ٹی 20 میں 13 ہزاررنزبنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹربن گئے

قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی وئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ 
شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں بنگلہ دیشن پریمئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔ 
اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز14,562 بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ شعیب ملک 13 ہزار رنز بناکر ان کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعیب ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی ہیں۔