news
English

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں

بھارتی ٹینس اسٹار بیٹے اذہان کے ہمراہ مانچسٹر آرہی ہیں اور اتوار کو روایتی حریفوں کا میچ دیکھیں گی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں فوٹو: فائل

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں، بھارتی ٹینس اسٹار بیٹے اذہان کے ہمراہ مانچسٹر آرہی ہیں اور اتوار کو روایتی حریفوں کا میچ دیکھیں گی جب کہ دیگر کرکٹرز کی فیملیز بھی یکجا ہوگئیں۔

حارث سہیل اور آصف علی کی فیملیز پہلے ہی ہمراہ تھیں، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کے بیوی، بچے انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں لیکن دیگر شہروں میں تھے، اب مانچسٹر پہنچ چکے اور ہوٹل میں کرکٹرز کے ساتھ ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات کی افواہیں  گردش میں تھیں،  بھارتی ٹینس اسٹار  بیٹے اذہان کے ہمراہ مانچسٹر شوہر کے پاس آنے سے سب خبریں  غلط ثابت ہوگئیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران10  روز کی رخصت پر گئے تو خبریں گردش میں رہیں کہ آل رائونڈر کے اہلیہ سے شدید اختلافات ہو گئے ہیں، تاہم ثانیہ مرزا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلیے مانچسٹر آ رہی ہیں۔