شعیب ملک نے بابراعظم کی حمایت کا اظہار کیا اور ٹیم میں قائدانہ کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ شعیب ملک نے پاکستان کی وائٹ بال کی کپتانی کے لیے نامزد امیدواربابر اعظم کی حمایت کی۔ ان کہنا تھا کہ اب ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہر طرح کی کرکٹ چھوڑ دوں گا۔ شعیب ملک نے بابراعظم کی حمایت کا اظہار کیا اور ٹیم میں قائدانہ کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤںڈرنے کپتانی میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کے لئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور خوب لطف اندوز ہواہوں، میں اپنی موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں،اب پاکستان کی طرف سے دوبارہ کھیلنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔،،
آل رؤنڈر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے میں نے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لے لی تھی، صرف ٹی20 کرکٹ کا ایک ایسا طرز ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب ریٹائر ہوا تو کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔ فی الحال مجھے لیگز سمیت جہاں پر بھی کھیلنے کا موقع ملے ضرور کھیلتا اور لطف اندوز ہوتا ہوں، میری پریکٹس یا ٹریننگ سیشنز ایک پروفیشنل ایتھلیٹ کے جیسے ہی ہوتے ہیں۔،،
ایک سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی خدمات ضرور پیش کروں گا۔