news
English

اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں، شعیب ملک

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 515 میچوں میں 36.25 کی اوسط اور 127.68 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 12,688 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جس میں 79 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں، شعیب ملک

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ کہتے ہیں اگر ٹیم مینجمنٹ چاہے تو اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں شامل ہونے کو تیار ہوں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف کے سوال کے جواب میں شعیب ملک نے اگلا ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں انِ ایکشن ہوں گے۔؟ 
جس کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ بالکل، اگر ٹیم مینجمنٹ مجھ سے بات کرے تو میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اسی طرح جسمانی طور پر فٹ ہوں جیسے اپنی جوانی کی کرکٹ میں تھا، مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں ضرور اس پر غور کروں گا۔،،
یاد رہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 515 میچوں میں 36.25 کی اوسط اور 127.68 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 12,688 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جس میں 79 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔