news
English

ٹی20 ورلڈکپ2024: شعیب ملک کی آئیڈیل پاکستانی اوپننگ جوڑی

پاکستان کا ورلڈ کپ 2024 میں سفر ڈیلاس سے شروع ہو رہا ہے جہاں وہ 6 جون کو شریک میزبان امریکہ کی ٹیم سے ٹکرائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ2024: شعیب ملک کی آئیڈیل پاکستانی اوپننگ جوڑی

شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی آئیڈیل پاکستانی اوپننگ جوڑی کے بارے میں بتادیا۔ کہتے ہیں گرین شرٹس کو میگا ایونٹ میں بہتر آغاز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کریں گے تو اگلے میچز میں بھی فائدہ ہوگا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری ٹیم آگے تک جائے گی۔ انہوں نے اپنی آئیڈیل پاکستانی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان کو قراردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم سے وابستہ بلند توقعات کے بارے میں کہا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز جیت گئے تو ٹیم کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ 
نیویارک میں بنائے گئے نئے اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی اچھی فارم میں آگئے ہیں، میگا ایونٹ میں بہتر آغاز کریں گے تو اس سے اگلے میچز میں فائدہ ہوگا،لگتا ہے ٹیم آگے تک جائے گی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پلیئرز کو اعتماد دینا ہوگا۔  
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کی اسکواڈ میں موجودگی پاکستان کیلیے خوش آئند ہے، صائم ایوب خطرات مول لے کر کھیلتا ہے، نوجوان بیٹر میں بہت ٹیلنٹ ہے،اگرہائی اسکورنگ گیم ہوئے تو انھیں ہی اوپننگ کرنا ہوگی، اگر 160تک رنز بن رہے ہوں تو بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کا اننگز شروع کرنا بہتر ہوگا۔ 
انھوں نے کہا کہ امریکا میں نئی کنڈیشنز کو جلد سمجھ جانے والی ٹیم کو فائدہ ملے گا، پاک بھارت مقابلے کو بطور کرکٹر ہم صرف ایک میچ کے طورپردیکھتے ہیں، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ساتھ بیٹھتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں۔