news
English

شعیب ملک کے پاس کتنی مالیت کے اثاثے ہیں؟

شعیب ملک صرف کرکٹ سے ہی نہیں بلکہ مشہور ملٹی نیشنل برانڈز کے لئے اشتہارات میں کام کرکے بھی اچھے خاصے پیسے کماتے ہیں، بھارتی میڈیا

شعیب ملک کے پاس کتنی مالیت کے اثاثے ہیں؟

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کے اثاثوں کی مالیت کا مجموعی تخمینہ تقریباً 25 ملین ڈالرز (پاکستانی 6 ارب روپے سے زائد) لگایا گیا ہے۔ 
شعیب ملک پی ایس ایل (پاکستان سپرلیگ) کے ذریعے ہی صرف 70,000 ڈالر کماتے ہیں جبکہ دیگر لیگز سے ہونے والی لاکھوں ڈالرز کی آمدنی اس کے علاوہ ہے۔ 
شعیب ملک صرف کرکٹ سے ہی پیسہ نہیں کماتے بلکہ مشہور ملکی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے لئے اشتہارات میں کام کرکے بھی اچھے خاصے پیسے کماتے ہیں جبکہ ٹی وی شوز سے بھی انہیں کثیر آمدنی ہوتی ہے۔ 
شعیب ملک کو مہنگی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق ہے اور ان کے پاس مرسڈیز ایس ایل، ایوو 9، اور نسان 350 زیڈ جیسے لگژری ماڈلز کی گاڑیاں موجود ہیں۔ 
شعیب ملک سیالکوٹ میں ایک شاندار گھر کے مالک ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی ہے، کرکٹر نے ریئل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ 
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مالیت 26 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ان کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور دبئی میں پرتعیش مکانات ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ 
ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں اور لاکھوں روپے کے مہنگے زیورات بھی ہیں۔