ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید پی ایس ایل میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
پاکستان سُپر لیگ سیزن 9 میں ممتاز آل راونڈر شعیب ملک کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
اتوار کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کی اہلیہ ثنا جاوید بھی اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔
ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک نے بیٹنگ کے دوران 2 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔
قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ منظرِ عام پر نظر آئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شعیب ملک کو ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس موقع پر شعیب ملک اور ثنا جاوید نے کسی سے گفتگو نہیں کی تاہم ایئرپورٹ پر موجود لوگوں نے انکی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔