news
English

شعیب ملک تیسرے ٹی20 میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

ڈھاکا: شعیب ملک اپنے بیٹے کی طبیعت کی خرابی کے باعث تیسرا ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔

شعیب ملک تیسرے ٹی20 میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق شعیب ملک اپنے بیٹے کی طبعیت کی خرابی کے باعث آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

شعیب ملک ڈھاکا سے دبئی روانہ ہورہے ہیں۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا۔

اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے، جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکا سے چٹاگانگ روانہ ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے، وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔