شائقین کرکٹ نے شعیب ملک کی نوبالز پر سوشل میڈیا پر خاصے دلچسپ تبصرے کیے۔
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ایک میچ میں ایک ہی اوور میں 3 نوبالز کروا دیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اوور میں 3 نوبالز کروا دیں۔ یہ واقعہ کھلنا ٹائیگرز اور فورچون بریشال کے میچ کے دوران پیش آیا۔
فورچون بریشال کے اسپنر شعیب ملک نے ایک ہی اوور میں 18 رنز دے دیے، اس پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر خاصے دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک ان دنوں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی دوسری شادی اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔