news

سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر شعیب اختر کا ردعمل

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔

سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر شعیب اختر کا ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ پی ٹی وی کی جانب سے مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود مسعتفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے ہوتے کون ہیں؟

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے پر شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی جو سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز سے ہضم نہ ہوئی اور وہ سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے کی موجودگی میں شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے لگے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کا کہہ دیا۔

بعد ازاں سابق اسٹار شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ہی شو سے اٹھ کر چلے گئے اور جاتے ہوئے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔