news
English

شارٹ ہینڈ آسٹریلیا نےٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میں نمیبیا کو ہرادیا

اس دلچسپ میچ میں پہلی بار آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ، معاونین بریڈ ہوج اور آندرے بورویک اور قومی سلیکٹر جارج بیلی کو متبادل فیلڈرز کے طور پر استعمال کیا گیا۔

شارٹ ہینڈ آسٹریلیا نےٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میں نمیبیا کو ہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے وارم اَپ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے نیمیبیا کیخلاف کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ جیت لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلیا کی لائن اَپ میں محض 9 کھلاڑی دستیاب تھے اور انہیں بولنگ اننگز مکمل کرنے کیلئے دیگر کھلاڑیوں کی ضرورت تھی تو کینگروز کے چیف سلیکٹر سابق کپتان جارج بیلی، ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ، فیلڈنگ کوچ آندرے بوروک اور بیٹنگ کوچ بریڈ ہوج نے فیلڈنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 4 کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف میں سے جارج بیلی اور فیلڈنگ کوچ آندرے بوروک بالنگ اننگز ختم ہونے تک میدان میں رہے۔  
آسٹریلوی ٹیم 12ویں اوور میں 50 رنز پر 6 وکٹیں لینے کے باوجود نمیبیا کی پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہی، حریف ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے جبکہ کینگروز نے ہدف محض 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔  
ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم کوچز اور سپورٹ اسٹاف نے میچ کھیلا ہو اور فتح بھی حاصل کی ہو۔