news

بھارت، زمبابوے ٹی 20 سیریزکےلیے شبھمن گِل کپتان مقرر

بھارت کے اعلان کردہ اسکواڈ میں کچھ دلچسپ اور نیا ٹیلنٹ دیکھے کو ملے گا، بورڈ نےایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں شائقین اور حکام کو متاثر کیا۔

بھارت، زمبابوے ٹی 20 سیریزکےلیے شبھمن گِل کپتان مقرر

بھارت نے زمبابوے کے دورے کے لیے تازہ دم اسکواڈ کا اعلان کرتے ہی شھبمن گل کو قیادت سونپ دی ہے۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دورہ زمبابوے کے لیےاعلان کردہ اسکواڈ میں کچھ دلچسپ اور نیا ٹیلنٹ دیکھے کو ملے گا، بورڈ نےایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں کرکٹ کے شائقین اور حکام کو متاثر کیا۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف مستقبل قریب میں شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا ہے جس کے لیے شبھمن گل کوکپتان مقررکیاگیاہے۔ 
بھارت نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں اسٹار کرکٹر شبھمن گل ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے، ٹیم کے ریگولر کپتان روہت شرما اور سٹائلش کرکٹر ویرات کوہلی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ورلڈ کپ کے بعد ریسٹ پر ہوں گے۔ آئندہ ماہ 6 جولائی سے زمبابوے کی میزبانی میں ہرارے میں شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ 
بی سی سی آئی نے پیر کےروز زمبابوے کے خلاف نئے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل2024ء میں شاندا رپرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز ابھیشک شرما، نتیش ریڈی، ریان پراگ اور توشار دیش پانڈے کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کا مکمل سکواڈ کپتان شبھمن گل، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ، ابھیشک شرما، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، دھروو جوریل، نتیش ریڈی، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار اور توشار دیش پانڈے پر مشتمل ہے۔