news
English

بیمارشبھمن گل کی افغانستان کے خلاف میچ میں بھی شرکت ناممکن

ڈینگی کا شکار شبھمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید چند روز تک آرام دیا جائے گا، بھارتی میڈیا

بیمارشبھمن گل کی افغانستان کے خلاف میچ میں بھی  شرکت ناممکن

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ میں شیڈول بھارت کے دوسرے میچ میں بھی بھارتی بلے باز شبھمن گل کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں بھی گرین شرٹس کے باصلاحیت بلے باز شبھمن گل کے نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ 
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ شبھمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر نہیں کریں گے، شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے شبھمن گل آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ چنئی میں ہی رہیں گے اور میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے۔ 

بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو (کل) دہلی میں ہوگا۔ 
شبھمن گل حالیہ دنوں میں بھارت کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ون ڈے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں اور انہوں نے بیٹرز رینکنگ میں اضافہ کیا ہے اور اب وہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
گِل کی غیر موجودگی میں یہ امکان برقرار ہے کہ نوجوان کھلاڑی ایشان کشن کو بھارتی بیٹنگ آرڈر میں ٹاپ پر کپتان روہت شرما کے ساتھ شراکت کا ایک اور موقع ملے گا۔