news
English

پاکستانی بولنگ اٹیک بہترین ہے، ڈوم سبلی

ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہیے، انگلش اوپننگ بیٹسمین

پاکستانی بولنگ اٹیک بہترین ہے، ڈوم سبلی فوٹو: اے ایف پی

انگلش اوپننگ بیٹسمین ڈوم سبلی نے کہا ہے کہ پاکستانی بولنگ اٹیک بہترین ہے۔

ڈوم سبلی نے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیاکہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ اٹیک سے محتاط رہیں کیوں کہ ان کا بولنگ اٹیک بہترین ہے۔

ویڈیو لنک پر میڈیا کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اٹیک انتہائی بہترین اور اس کے پاس تمام لوازمات موجود ہیں، ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہیے۔