تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی
محمد رضوان کے ساتھ آغا سلمان نے مزاحمت دکھانے کی کوشش کی مگر زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ پائے اور 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے،جب کہ محمد رضوان نے بھی اپنی ففٹی مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک پہلی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنالیے۔
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 رنز بنائے اور سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا نے 53 رنز بنائے جبکہ ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔