news
English

پاکستانی ٹی 20 اسکواڈمیں شامل 6 کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریزکے لیے روانہ

پانچ میچز پر مشتمل پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستانی ٹی 20 اسکواڈمیں شامل 6 کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریزکے لیے روانہ

گرین شرٹس کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل چھ ارکان بدھ کی رات نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے دبئی کے راستے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے۔
پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔ 
قومی اسکواڈ کے ان چھ ارکان میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ 
ان چھ کھلاڑیوں کے ساتھ 9 اضافی کھلاڑیوں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام، محمد عامر خان، محمد حارث، محمد عمران، عمیربن یوسف، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان نے سیریز کی تیاری کے کیمپ میں حصہ لیا۔ ان کھلاڑیوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چار روزہ کیمپ لگایا، جہاں ہائی پرفارمنس کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات کی قیادت میں انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی جدید مہارتوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے دو میچوں کے منظرنامے اور مختلف پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔
منگل کے روز کیمپ کے اختتام پر 16 رکنی اسکواڈ کے چھ کھلاڑیوں نے پانچویں دن بھی ٹریننگ کی۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز جو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، نے ساتھی بولرز زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کو ٹی ٹونٹی سیریز کی تربیت کے لیے جوائن کرلیا ہے۔ چاروں کھلاڑی 5 جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی انہیں جوائن کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریزکا پہلا میچ 12کو کھیلا جائے گا۔