news
English

بھارتی گرائونڈزکی چھوٹی باؤنڈری بولرزکے لیےمشکلات کا باعث ہے، نواز

مین ان گرین آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 میں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گے۔

بھارتی گرائونڈزکی چھوٹی باؤنڈری بولرزکے لیےمشکلات کا باعث ہے، نواز

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ورلڈ کپ 2023ء میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی کنڈیشنز میں بولرز کو احتیاط کے ساتھ گیند بازی کرنا ہوگی کیونکہ بھارتی گرائونڈزکی چھوٹی باؤنڈری بولرزکے لیے مشکل پیدا کرتی ہے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت میں محمد نواز نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز مثبت انداز میں کریں، ہم نے یہاں 2 پریکٹس میچز کھیلے اور پھر پہلا میچ بھی یہیں کھیلا ہے اور اب ہم امید کر رہے ہیں کہ اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں اور حیدرآبد میں سری لنکا کے ساتھ میچ کو جیت پر ختم کریں۔ 
انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اور محمد رضوان کی پارٹنرشپ اس صورتحال میں بہت اہم رہی جب ہماری 38 رنز پر 3 وکٹیں گرچکی تھیں۔ 
محمد نواز کہتے ہیں کہ وہ اور شاداب خان یہ پلان بناچکے تھے کہ پارٹنرشپ قائم کرنی ہے، اننگز کو آگے لے کر جانا ہے اور پھر اٹیک کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا تاہم ہم ایک اچھا ٹوٹل ٹیم کو دینے میں کامیاب رہے۔  
محمد نواز کے خیال میں بھارتی میدانوں میں ہم تمام بولرز کو بہت احتیاط کے ساتھ بولنگ کرنا ہوگی، میچ جیتنے میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، زیادہ تر وینیوز بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا پچز پر زیادہ ٹرن ملے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ بھارتی میدانوں کی باؤنڈریز نسبتاً چھوٹی ہیں لہٰذا بولرز کے لیے اسکور کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوگا لیکن ہم نے ان کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی ہے، پچھلے میچ سے جو اعتماد حاصل کیا ہے اسے آئندہ میچوں میں بھی ٹیم کی ضروریات کے مطابق بروئے کار لانے کی کوشش کریں گے۔