news

سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما کو ’پنوتی‘ قرار دے دیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنزشپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈین کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما کو ’پنوتی‘ قرار دے دیا

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنزشپ کے فائنل میچ کے دوران انوشکا کی سنجیدہ اور افسردہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی 78 گیندوں پرصرف 49 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو انوشکا شرما کی اہم میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجودگی پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو ’پنوتی‘ یعنی منحوس قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا ’پنوتی ہے انوشکا شرما‘ جبکہ ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ جب بھی یہ (انوشکا) میچ میں آتی ہے کچھ نہ کچھ برا ہوتا ہے۔

صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر پر رہا کریں اور کسی آیا کے حوالے کرنے کے بجائے اپنی بچی کی خود دیکھ بھال کریں۔